جہلم میں میجر اکرم شہید کا 51 یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا،میجر اکرم شہید کی یادگار پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورجنرل ندیم اشرف نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کیساتھ ساتھ فاتحہ خوانی کی اس موقع شہید کی فیملی اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی
میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیامیجر اکرم شہیدنے 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی جس پر قوم کو آج بھی ناز ہے جنگ کے دوران میجر اکرم شہید نے مشرقی پاکستان کے محاذ پر کمال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے فضائی، آرٹلری اور آرمڈ کے بڑے حملوں کو ناکام بنایا میجر اکرم جوانوں کے ہمراہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا 15 روز تک بہادری سے مقابلہ کرتے رہے اس دوران پاک فوج کی اہم سپلائی لائن پر دشمن کے حملے ناکام بناتے ہوئے میجر اکرم پانچ دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کر گئےبہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر اکرم شہید کو پاک فوج کے اعلی ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔جس پر انکی فیملی پر ناز کرتی ہے