بہاولپور (ویب ڈیسک ) پنجاب میں آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیوں جاری،مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی کو پرویز الہی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان،مسلم لیگ ق یزمان سے 2 صوبائی اراکین نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور چوہدری پرویز الہی سے وابستہ کرلیا ڈاکٹر محمد افضل اور چوہدری احسان الحق نے طارق بشیر چیمہ کا ساتھ چھوڑ دیا،ڈاکٹر محمد افضل معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب اور ایم۔پی اے پی پی 250 ہیڈ راجکاں ہیں،چوہدری احسان الحق اسوقت ایم پی اے پی پی 249 یزمان ہیں
ایم پی اے چوہدری احسان الحق کاکہنا تھا چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ہماری سیاسی راہیں اب الگ ہوگئی ہیں،طارق بشیر چیمہ اب ن لیگ کے ہوچکے ہیں،ملکی ترقی کے لئے ہم چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ نبھائیں گے،بہت جلدبہاوپور کے نواحی علاقے یزمان کو نہری پانی وافر مقدار میں میسر ہونے کیساتھ ساتھ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی وارڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
جبکہ ڈاکٹر محمد افضل معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ہیں