سکھر (ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے حیدرآباد سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم کی ایم 6 کو تیس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف سکھر پہنچے ، جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا گیا جس پر وزیراعظم شہباز شریف حیدرآباد سکھر موٹروے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے حیدرآبادسکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، مولانا اسعد محمود ، مریم اورنگزیب ، امین الحق سمیت وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے
ترجمان این ایچ اے نے تقریب میں بتایا کہ 306 کلومیٹر طویل حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 کو 30 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ، اس منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم 6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل ، 19 انڈر پاس ،6 فلائی اوورز تعمیر ہوں گے،این ایچ اے کے مطابق موٹروے پر دونوں اطراف ہر50 کلومیٹر فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے ، موٹر وے جامشورو، حیدرآباد ،مٹیاری ، بینظیرآباد ، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر سے گزرے گی۔