گجرات (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات سید غضنفر علی شاہ نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگزکی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل آصف ندیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر مجاہد عباس و دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کرڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا3رکنی گینگ گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں د وبھائی محمد احسن،ذولقرنین،حسنین ذولفقاشامل ہیں
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے ملزمان مختلف جگہوں پر ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر شہریوں سے قیمی اشیاء،موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے ،جن کے قبضہ سے 3عدد موٹر سائیکل،1عدد لوڈر رکشہ مالیتی3لاکھ 30ہزار اور1لاکھ25ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بوربرآمد کئے گئے۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے