مونس الہی کا اتوار کے روزکنجاڑی ہاوس کارکنوں سے گفتگو کرتےکہنا تھا،اگر اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے، اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائے گے
اتحاد و اتفاق کی سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے،پاکستان مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
حلقہ میں نئی سڑکوں، گلیوں ونالیوں کی تعمیر و مرمت سمیت نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے