گجرات(شاہد بشیر کمبوہ) ڈی پی او گجرات کا ایکشن غیر قانونی ریڈ پر ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ مرزا ظفر اقبال معطل انکوائری کا حکم ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ سب انسپکٹر مرزا ظفر اقبال نے 7 دسمبر کو اشتہاری ملزم عدیل الطاف سکنہ شام پور کھوکھراں کی گرفتاری کےلیے بھاری نفری کے ہمراہ قدیر گجر سکنہ حسن ڈھینڈہ کے ڈیرہ پر سیاسی مخالفین کی پشست پناہی پر غیر قانونی ریڈ کیا املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد ملزم کی عدم گرفتاری پر قدیر گجر سکنہ حسن ڈھینڈہ سمیت 6 نامزد اور 2 ملزمان کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے، پولیس مقابلہ اور کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعہ 7 ATA سمیت مختلف دفعات کے تحت اپنی مدعیت میں تھانہ ٹانڈہ میں مقدممہ نمبر 443/22 درج کرلیا مقدمہ میں نامزد بے گناہ ملزمان کی درخواست پر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ مرزا ظفر اقبال کو معطل کرکے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا