بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیاغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے
واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلا دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھاپارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے،،جماعتِ اسلامی پر 2012ء سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے