کراچی (حرا شاہد)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کندھے کی تکلیف کے شکار نوعمر تیز رفتار باؤلر نسیم شاہ کی شمولیت کے امکان کو مسترد کردیا
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ لاہور جائیں گے جہاں تکلیف کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کیے جانے سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔
نسیم شاہ اس سے قبل ملتان ٹیسٹ سے بھی کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے