ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈیجیٹل گردواری کے اہداف کا 100 فی صد مکمل کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں تمام سرکاری امور کی نگرانی کریں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اورنگزیب سدھو، افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز احسن ممتاز، سلیمان اکبر، محمد عضمان اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے اراضی ریکارڈ سینٹرز، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت ، اسکولز اور دیہی مراکز مال کا دورہ کریں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں، جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیں، انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی افسران بہترین سروس ڈیلیوری پر فوکس کریں، ڈیجیٹل گردواری میں باقی رہ جانے والے موضع جات کو فوری مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں سمیت مارکیٹس کا دورہ کریں، ریٹ لسٹوں کا بروقت اجراء یقینی بنایا جائے اور مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔