کراچی(حرا شاہد)رجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل ان کا آخری میچ ہوگا۔
فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ انکا انکے ملک کے لیے آخری میچ ہوگا۔میسی رواں سال اکتوبر میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکےہیں جس کی تصدیق انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جیت کے بعد دوبارہ کی ہے۔
میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022ءمیں سب سے زیادہ 25 میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا، فائنل کھیل کر میسی سب سے زیادہ 26 میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے، انہوں نے ارجنٹینا کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔