دنیا چاند پر چلی گئی لیکن ہمارا تعلیمی نظام آج بھی بچوں پر تشدد کرنے سے باز نہیں آیا،گوجرانوالہ گورنمنٹ عطانمبر1سکول کے ٹیچر انوار الحق نے بچوں کو مرغا بنا کر سزا دی اور بعد میں ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے کلاس کو روم میں جانے کا حکم دیا واقع کی ویڈیووائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کا سخت نوٹس صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے لیا گیا تھا، سی او ایجوکیشن گوجرانوالہ قوم کے معمار اور قوم کے مستقبل کے درمیان کشمکش کے بعد قوم کے معمار کو معطل کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،واقع کی مزیدانکوائری بھی جاری ہے.