گجرات(کمال احمد) جی ٹی ایس چوک میں سابق وزیر اعظم وچیئرمین عمران خان کا براہ راست خطاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی ،دوران خطاب عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں پنجاب اور کے پی توڑنے کا اعلان کیا
عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی