کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کی جس میں،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، سی ای او ہیلتھ حافط آباد، منڈی بہاؤالدین ، ڈی ایچ او وزیر آباد اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نےہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، جہاں جہاں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے وہاں فوری اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے،
ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹر و عملہ کی ڈیوٹی ٹائم میں حاضری یقینی بنائی جائے،کمشنر گجرات ڈویژن نے مزید کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کا فوری علاج کیا جائے، مریضوں کو ادویات، مفت ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے۔
ہسپتالوں میں ڈسپنسری اور لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے مریضوں کو تمام ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جائے ، اسپیشلٹ ڈاکٹرز کی کمی کو فوری پورا کرنے کے لئے حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے۔محکمہ صحت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔