گجرات (پ ر)سابق چیئرمین یونین کونسل 12 یوسف گل، سابق صدر بار گجرات بدرالسلام ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ انس گل اور اویس یوسف گل کی معززین علاقہ ک اور اپنے بیٹے انس گل کے ہمراہ گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس کی
یوسف گل نے کہا کہ ہماری ذاتی ملکیت اراضی 11 کنال مرلے12 جوکہ واقعہ جی ٹی روڈ پر نئیر انڈسٹری کے قریب کروڑوں روپے اراضی پر سرکاری طور پر قبضہ کرلیا گیا معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہماری اراضی پر سرکاری تعمیرات کرنے سے روک دیا جسٹس لاہور ہائی کورٹ انوار الحق پنوں کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدالتی سٹے کے باوجود ہیوی مشنری سے چار دیواری گرا کر نقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے پنجاب حکومت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ میری اراضی ذاتی رنجش کی بنیاد اس منصوبے میں شامل کی گئی ہے جبکہ ہم نے پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس سے بننے والی ایکسپریس روڈ کے منصوبے کا مکمل نقشہ اور کاغذات حاصل کر لئے ہیں جس کے مطابق یہ منصوبہ جی ٹی روڈ کٹھالہ سے شروع ہو کر شہباز پور پل 29 کلو میٹر لکھنوال تک جاتا ہے جس کی بنیاد پر ہم نے دوبارہ اعلٰی عدالت کے جسٹس شاہدکریم سے تک 19/01/2023سٹے حاصل کیا ہے لیکن اس پر بھی پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد نہیں کر رہی اور آج کی تاریخ تک عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے میں چودھری مونس الٰہی کو یہ کہتا ہوں کہ قرآن پاک پر حلف دیں کہ پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ میری اراضی سے ہی گزرتا ہے تو میں حکومت کے خلاف قانونی کاروائی روک کر اپنی خوشی سے حکومت پنجاب کواراضی دے دوں گا۔