ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گجرات میں کسان بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کسان ڈے منایا گیا،
اس سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی،
ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا کہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انکی خوشحالی سے ہی ہماری خوشحالی ہے اور انکی ترقی میں ہی ہماری ترقی ہےملکی معیشت کی مضبوطی میں زراعت کا اہم حصہ ہے،کسان کی وجہ سے ہی ہم تازہ پھل اور سبزیوں سے لُطف اندوز ہو پاتے ہیں،اسی کسان کی وجہ سے ہمارا مُلک ترقی کی راہ پے گامزن ہے،مُلک کی عوام کسان بھائیوں کی محنت پر کسان کو سلام پیش کرتی ہے، سیمنار کے دوران کسان بھائیوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں میشنری کھاد اور بیج کے انتخابِ بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی
ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے تمام دفاتر کسان بھائیوں کے ہروقت کھلے ہیں کسان بھائی کسی ہر طرح کی راہنمائی کے لیے محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں