ابرار احمد ابتدائی دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بن گئے۔خیال رہےکہ ابرار احمد کراچی میں اپنےکیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، اور نوجوان اسپنر اب تک 15 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔اس سے قبل فضل محمود نےکیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں لی تھیں۔اور ابرار احمد نے انگلینڈکے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیں جب کہ کراچی میں پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرلی ہیں،اب تک دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں بھارت کے نریندر ہیروانی نے حاصل کر رکھی ہیں۔