گجرات ( عبدالستار مرزا ) آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کا گجرات، منڈی بہاوالدین کے 26 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ٹارگٹ پورے نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز ، ایک پر اظہار برہمی جبکہ دو کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سےنوازا
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اخترعباس کی زیر صدارت الگ الگ کرائم میٹنگ ہوئی جسمیں ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ،ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید ، ایس پی انویسٹیگیشن, مزمل حسین، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی کرائم میٹنگ میں آر پی او نے تمام ضلع گجرات کے تمام 25 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ریکوری بہتر نہ بنانے ، اشتہاری ملزمان ک دیا گیا ٹاسک مکمل نہ کرنے پر گجرات کے 20 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ ایس ایچ او دولت نگر رانا عامر سعید کی کاکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور تھانہ سول لائن کے پاس ایچ او خاور گوندل، ایس ایچ او اسلم ہنجرا کو شاندار کارکردگی پر سی سی 2 سرٹیفکیٹ سے نوازا
منڈی بہاوالدین کی کرائم میٹنگ میں 11 تھانوں میں سے 6 ایس ایچ او کی کارکردگی مایوس قرار دیتے ہوئے انہوں بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے آر پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از میرٹ پر یکسو کریں
سنگین مقدمات خصوصاً قتل، اغواء، ڈکیتی، راہزنی میں کارکردگی بہتر بنانے کیساتھ اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے دریں اثناء شہریوں کی ٹریفک جام رہنے کی شکایات پر قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک زبیر بھدر کی سرزنش کی اور انہیں ٹریفک روانی کیلئے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دینے کا حکم دیا