گجرات (عبدالسلام مرزا) ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے مردم شماری کے حوالے سے گورنمنٹ مڈل ماڈل اسکول (نارمل اسکول)میں ماسٹر ٹرینرز کے ٹرینینگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا دُنیا کے ہر ملک میں مردم شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے آبادی کی تعداد،اس کے مختلف طبقوں کی صحت‘ تعلیم روز گار، معاشی حالت اور نقل وحرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کا مزید کہنا تھا مردم شماری سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں آئندہ کے لئے آبادی کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے، اس لئے ہر ملک میں ایک مخصوص وقفے کے بعدباقاعدہ طور پر مردمِ شماری کی جاتی ہے
ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اکرام کوبتایا ، 19 دسمبر سے 23 دسمبر تک ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی، اس کے بعد فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کے بعد خانہ شماری کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، مردم شماری یکم فروری تا 4 مارچ تک مکمل کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ تمام اسٹاف مردم شماری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، تمام ڈیٹا احتیاط سے مرتب کرے تمام تر معاملات میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے، حتمی ڈیٹا کی قوانین کے مطابق جانچ پڑتال کی جائے۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ مڈل ماڈل اسکول (نارمل اسکول) کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ طلبا کو بہترین تدریسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔