گجرات ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس زیر صدارت کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کے منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین تسنیم احمد خاں، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایس ای ہائی وے مہر محمد عظمت، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد وحید اس موقع پر موجود تھے
اجلاس میں ضلع گجرات، حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین میں جاری 38 اسکیموں کی لاگت میں 10 فی صد اضافے کے لیے پیش کی گئی، اجلاس میں شرائط و ضوابط پر پورا اترنے والی اسکیموں کی لاگت میں 10 فی صد اضافے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہائی ڈیپارٹمنٹ گجرات کی 1، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 9 بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاوالدین کی 1، پبلک ہیلتھ گجرات کی 8 پبلک ہیلتھ منڈی بہاوالدین کی 14، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حافظ آباد کی 3 لوکل گورنمنٹ حافظ آباد کی 6 اور لوکل گورنمنٹ منڈی بہاوالدین کی 1 اسکیم شامل ہے۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ تمام اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے فنڈز کا شفافانہ استعمال یقینی بنایا جائے، تمام ڈیپارٹمنٹ ان اسکیموں کی سیونگ کی رقم استعمال نہیں کرسکیں گے۔ کمشنر گجرات ڈویژن نے کہا کہ اسکیموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کروائی جائے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،تمام افسران باقاعدگی سے جاری اسکیموں کا دورہ کریں، لوکل کمیونٹی کی تجاویز، شکایات کو بھی منصوبوں کے معیار میں مد نظر رکھا جائے، اسکیموں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔