منڈی بہاوالدین (فیصل امیر حمزہ)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی پھالیہ
،کے عملے کا گرینڈ آپریشن جاری ہے بلال چوک قادرآباد چوک مہتاب چوک سمیت دیگر سڑکوں سے بھی تجاوزات ہٹا دی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر تسنیم علی کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی پھالیہ کا تجاوزات
کے خلاف آپریشن کلین اپ سلسلہ جاری ہے چیف آفیسر چوہدری عرفان گوندل اور انسپکٹر انفورسمنٹ محمد نعیم اور مہر شوکت نےاینٹی انکروچمنٹ عملے کے ہمراہ مہتاب چوک قادرآباد چوک بلال چوک سمیت شیر مختلف شہر کے بازاروں
میں موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات دکانوں کے آگے بنے ہوئے،بڑے بڑے ریمپ کو موقع پر توڑ
کر سامان قبضہ میں کرلیا،
چیف آفیسر چوہدری عرفان گوندل کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آپریشن مسلسل جاری رہے گا ہم تجا وزات مافیا کو ان کے عزائم میں کسی طو ر بھی کامیا ب نہیں ہو نے دینگے جن مقامات سےتجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور جو جگہ قابضین سے واگزار کرائی گئی ہیں ان پر دوبارہ نہ تجاوزات قائم کرنے دی جائیں گی اورنہ ہی کسی قبضہ مافیا کو قبضہ کرنے دیا جائے گا، بلکہ ایسے عناصر کے خالف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے
گی