پاہڑیانوالی اور اس کے گردونواح کے تعلیمی اداروں میں مثالی خدمات انجام دینے والے EST ٹیچر محکمہء سے سبکدوش ہو گئے، گورنمنٹ ہائی سکول پاہڑیانوالی میں ان کے عزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد ، اساتذہ اور طلبہ کا ممتاز ماہر تعلیم محمد زمان صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا
27 سال گورنمنٹ ہائی سکول پاہڑیانوالی اور 11 سال گورنمنٹ ہائی سکول حاصلانوالہ میں مثالی تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد EST ٹیچر محمد زمان محکمہ سے ریٹائرڈ ہو گئے،ان کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول پاہڑیانوالی میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا،
دوران تقریب علاقہ بھر کے طلبہ کے روشن مستقبل اور تعلیم کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول پاہڑیانوالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور تعلیم و تربیت کے بغیر ممکن نہیں اور قوموں کی ترقی و خوشحالی میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، تقریب کے اختتام پر ٹیچر محمد زمان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور بعد میں پورے سٹاف نے اُنہیں کاروں کے قافلے کی صورت میں پورے عزاز کے ساتھ ان کے گاؤں پہنچایا