ایس پی پٹرولنگ وسیم ڈار کی ہدایت پر ڈی ایس پی گجرات و منڈی بہاوالدین سید محمود الحسن کی زیر قیادت اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرزا عرفان شہزاد نے اپنی ٹیم پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ فقیریاں باہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر شہزاد ،کانسٹیبل ابرار حسین، اور احمد وسیم دوران ناکہ بندی ایک ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے اس کی تلاشی لی تو ملزم نواز سے ناجائز اسلحہ ایک کلاشنکوف بمعہ 10ضرب روند برآمد ہوئے
سب انسپکٹر عرفان شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کر لیا اور تھانہ میانہ گوندل میں میں مقدمہ درج کروا دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان شہزاد مرزا نے کہا کہ قانونی شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاے گی۔