گجرات: ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات پر پرائیویٹ اسکولز کے مسائل کے حل اور رجسٹریشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی، سی ای ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب منعقد ہوا، مس ناہید راشد، لاآفیسر ملک اشفاق، صوفیہ برقی، کریم حیدر اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے سیمیت تمام مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات کے مطابق قوانین کے مطابق فیسوں میں اضافے کی منظوری کی جائے گی اس کے ساتھ دیگر معاملات بلڈنگ سرٹیفکیٹ رجسٹریشن کے حوالے سے تمام معاملات ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔