نجی چینل نے خبر بریک کرتے ہوئے بتایا وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا نے بیان دیا
گورنر پنجاب 4 بجے نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے
وفاقی حکومت کے غیر قانونی حربے
گورنر 4 بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے،رانا ثنا اللہ #RanaSanaUllah #BOLNews pic.twitter.com/VsEAUy6vZT— BOL Network (@BOLNETWORK) December 21, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن 4 بجے کے بعد نیا ڈیکلیریشن جاری کر دیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب، وزیرِ اعظم کو درخواست بھی کر سکتےہیں کہ گورنر راج لگا دیا جائے۔
عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیو بھی موجود ہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔
اسپیکر نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس پہلے ہی جاری ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔