ڈپٹی کمشنر وزیر آباد نوید السلام ورک کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ، ایم ایس، ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا انہوں نے ایمرجنسی ، آپریشن تھیٹر ، ڈسپنسری سمیت صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی مریضوں کے بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے جائے تاکہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے
____