گجرات تھاںہ کنجاہ کے علاقے شادیوال میں پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص موقعہ پر جان کی بازی ہارگیا جبکہ دوسرا شخص ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا
ایس ایچ او تھانہ کنجاہ راجہ احسان کے مطاق شادیوال میں ایک کنال کے پلاٹ کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد رفاقت اور علی حمزہ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ابتدائی تحقیقات پلاٹ کے تنازعہ کی بناء پر دوہرے قتل کی وارادت ہوئی ہے جس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں مقتولین کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں