گجرات ۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ضلع بھر میں بین المذہب ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے میں علماء اکرام کا کردار مثالی رہا ہے کرسمس کی تقریبات کو فول پروف سیکورٹی، صفائی سمیت بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ، ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل،سی ای او میونسپل کارپوریشن گجرات فیاض وڑائچ،صاحبزاد سعید احمد شاہ گجراتی، قاری الطاف الرحمن اور جیک پال اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کی عبادت گاہوں اور اطراف میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں،چرچز پر روشنیوں کا بندوست کیا جائے، افسران میسحی بھائیوں کی تقریبات میں شرکت کریں اور ان کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹیں، بلدیاتی اداروں کے مسیحی ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے، تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران اپنی اپنی حدود مسیحی برادری کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ کرسمَس کی خوشیوں میں سب پاکستانی اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔انہوں نے ضلع میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے علما کرام اور ممبران کمیٹی کی خدمات کو سراہا اورمسیحی برادری کے نمائندہ جیکب پال نے کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کردار کو سراہا جبکہ علما کرام نے بھی کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔