منڈی بہاوالدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کا محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام خصوصی بچوں میں ہونے والے سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب، جیتنے والے خصوصی بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے
منڈی بہاوالدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے خصوصی بچوں کے مابین ہونے والے سپورٹس گالا میں جیتنے والے خصوصی بچوں میں انعامات تقسیم کئے
ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کا کہنا ہے خصوصی بچوں کے مابین سپورٹس گالا مقابلہ جات کا انعقاد بہت بڑی کاوش ہے، جس سے ان کی بھر پور حوصلہ افزائی اور زندگی میں آگے بڑھنے کا ایک نیا جذبہ پیدا ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کامزید کہنا تھا کہ کھیلیں بچوں میں برداشت، نظم و ضبط اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں اور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔