گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ڈنگہ میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن دینے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد ڈنگہ سے ایگزیکٹو ممبر حاجی اشرف جنجوعہ نے کروایا تھا ۔ اس تقریب میں گجرات چیمبر کے وفد نے سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت شرکت کی ۔ وفد میں چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر ، محمد معصوم قمر نائب صدر ، چوہدری حمزہ شہریار ، حاجی اعظم ، معین ظفر ، عدیل الرحمٰن چوہدری ایگزیکٹو ممبران ،عامر نعمان سابق صدر، گجرات چیمبر سیکرٹریٹ اور دیگر موجود تھے۔
سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ آج ڈنگہ سے قابل چیئرمین کمیٹیز میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ آپ سب کے لیے ایک امتحان اور کارکردگی دکھانے کا موقع بھی ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ جو زمہ داری آپ لوگوں کو سونپی گئی ہے وہ آپ احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور اپنی کمیٹی سے متعلق اپنے علاقہ کے لوگوں کے مسائل حل کروائیں گے۔ آپ اپنی کمیٹی کی متواتر میٹنگ بھی کریں اور اس کی رپورٹ گجرات چیمبر میں بھی جمع کروائیں ۔
میں ایسی شاندار تقریب کا انعقاد کرنے کے لیے حاجی اشرف ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر اور اہلیان بزنس کمیونٹی ڈنگہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں اس تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا