پنجاب بار کونسل کے اعلامیہ کے تحت تمام بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء برادری کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جناب سید جعفر طیار بخاری وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کی چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال صاحب سے ملاقات میں پنجاب بھر میں ہڑتال کو ایک ہفتے کے لیے موخر کیا گیا تھا۔
جناب چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا انتظار ہے رانا محمد آصف ایڈوکیٹ و ممبر پنجاب بار کونسل کے مقدمہ میں ابھی تک کوئی پیشرفت نہ ہوئی ہے اس سلسلہ میں کل مورخہ 24.12.2022 کو پنجاب میں ہڑتال ہو گی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہو گیں ارو پنجاب بار کونسل میں وکلاء کنونشن ہو گا
جس میں اس حوالے سے اگلا لائحہ عمل بنایا جائے گا جس میں ہڑتال ریلیاں، دھرنے اور عدالتی تالابندی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔