انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا نے محکمہ پولیس کے شہید فنڈ سے شہید کنسٹیبل امتیاز احمد ساکن کوٹ بلوچ کی بیوہ کو اپنا ذاتی گھر صوفی سٹی میں خریدنے کی مد میں 1کروڑ 35 لاکھ روپے کا چیک دیا
ڈی پی او منڈی بہاوالدین کا کہنا ہے شہداء ہمارے محکمہ پولیس کےماتھے کا جھومر ہیں۔شہداء کی فیملی اور انکے لواحقین کے ساتھ ہر موقعہ پر محکمہ پولیس انکے ساتھ ھے
مورخہ 09/06/2021 کو علاقہ تھانہ پھالیہ میں کٹھیالہ تا پھالیہ روڈ نزد دربار بہاول شیر پولیس اور مجرمان اشتہاریوں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں کنسٹیبل امتیاز احمد نے جام شہادت نوش کی