کڑیانوالہ(شمشاد چوہدری سے )بہاولپور کے ممتاز کاروباری خاندان ایم ناظم انڈسٹریز کے منیجنگ ملک فیاض ناظم نے گجرات جمخانہ کلب کے نو منتخب سیکرٹری ملک طارق بلال کو ایم ناظم گروپ آف انڈسٹریز بہاولپور کی جانب سے مبارکباد دی نوجوان بنکار عاطف رزاق بٹ ریجنل منیجر ایچ بی ایل بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری طارق بلال ملک نے ایم ناظم گروپ آف انڈسٹریز بہاولپور کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک فیاض ناظم اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جو مثالی تعلق ہے اسی طرح گجرات جمخانہ کلب اور بہاولپور جمخانہ کلب کا بھی باہمی تعلق بڑھانے کے لئے جلد بہاولپور جمخانہ کلب کے سیکرٹری ملک اعجاز ناظم اعوان سےملاقات کر کے اس تعلق و تعاون کو فروغ دیا جائے گا