گجرات۔۔ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ شادمان تا بھمبر نالہ سیوریج لائن کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کی تعمیر میں معیاری تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر شاد مان تا بھمبر نالہ سیوریج لائن منصوبہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ دپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی منصوبے کے تحت شادمان تا بھمبر نالہ اور رامتلائی چوک تا کالرہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی شادمان کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن جامع اسکول اور رامتلائی سیوریج لائن کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن ہریانوالہ چوک میں بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا منصوبے کی تکمیل سے شادمان، جلالپور جٹاں روڈ اور اطراف کے علاقوں اور اسی طرح گلزار مدینہ روڈ، رامتلائی چوک، شادی وال روڈ اور اردگرد علاقوں میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائی گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے ان علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس میں بھی مدد ملے گی ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے ہدایت کی کہ منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور مقرر ہ وقت پر تکمیل یقینی بنائیں