گجرات(سب تک نیوز)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ شہر بھر جاری ترقیاتی اسکیموں کی وجہ سے واٹر سپلائی کے متاثرہ لائنوں کی جلداز جلد مرمت کی جائے ، شہریوں کو پینے کے صاف کی فراہمی مقررہ اوقات میں یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو ،ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ واٹر سپلائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جاری اسکیموں کی وجہ شہر بھر میں جہاں جہاں واٹر سپلائی کے پائپ متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری مرمت کی جائے اسی طرح واٹر سپلائی کی خراب موٹرز کی فوری مرمت کی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیموں کی کھدائی کے دوران گیس، ٹیلی فون، واٹر سپلائی کی لائنوں کا خاص خیال رکھا جائے اگر کوئی لائن متاثر ہوتی ہے تو متعلقہ محکمے فوری اپنی سروسز بحال کریں تاکہ شہریوں کو کم از کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔