ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی ریجن کے تمام پولیس افسران کے ساتھ اہم میٹنگ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور وژن کے متعلق تمام افسران کو بریف کیا گیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عا مر ذوالفقار کے وژن اور احکامات سے آگاہ کرنے کے لئے آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اخترعباس نے ریجن کے تمام ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔آر پی او گجرات نے شرکاء کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور وژن سے متعلق خصوصی ہدایات دیں۔
آر پی او کا ڈی پی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا کہنا تھا کرائم کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے اور فعال پولیسنگ کی جائے نیو ائیر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اپنے اپنے علاقوں میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ جرائم کو کنڑول کرنے کے لئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشنز کئے جائیں۔سنگین مقدمات خصوصاً قتل، اغواء، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں۔مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرواکر انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائے۔انہوں نے تمام افسران پر واضح کیا کہ سائلین سے نامناسب رویہ،غیر قانونی حراست اور کرپشن کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان ریجنل پولیس آفس گجرات