گجرات(سب تک نیوز) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم فروری تا 4 مارچ تک کی جائے گی، ڈیجیٹل مردم شماری میں گھر کے افراد کی تعداد، ماہانہ آمدنی کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کی جیوٹینگنگ کی جائے گی،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو،اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب،سینزز کوآرڈینیٹر محمد اسد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ مردم شماری کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے، 7 جنوری تا 21 جنوری تک فیلڈ اسٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے گی مردم شماری کے لئے 1461 افراد ڈیٹا جمع کرنے کے لیے خدمات سر انجام دیں گے اورشہری 15 جنوری سے 30 جنوری پورٹل پر اپنی مردم شماری خود بھی کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہریوں کو پورٹل پر اپنے ڈیٹا کا اندارج کے بعد ایک کوڈ جاری کیا جائے جوکہ فیلڈ وزٹ کے دوران کوڈ مردم شماری کرنے والے اہلکار کو بتایا جائے گا اور آپ کی تمام معلومات مردم شماری میں شمار ہوجائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے کہا کہ دُنیا کے ہر ملک میں مردم شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے آبادی کی تعداد،اس کے مختلف طبقوں کی صحت‘ تعلیم روز گار، معاشی حالت اور نقل وحرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں انتظامات کی نگرانی کریں اور پولیس مردم شماری ٹیموں کو فول پر پروف سیکورٹی یقینی بنائے۔