ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبرتک کی مدت میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاورکی 22688 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.14فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی 28394 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔نومبرمیں ملک ایک ہزار سی سی کم پاورکی 7755 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی
جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 114فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال نومبرمیں ایک ہزار سی سی کم پاورکی 3609 یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں ایک ہزار سی سی کم پاورکی 23519 یونٹس موٹرکاروں کی پیداوارریکارڈکی گئی
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک ہزار سی سی سے کم پاورکے 26360 یونٹس موٹرکاروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں سوزوکی بولان کے 2776 یونٹس کاروں کی پیداوار اور1976 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح سوزوکی آلٹو کے 20747 یونٹس کاروں کی پیداوار اور22688 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔