ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا
دروان دورہ پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے ہدایت کی کہ موسم سرما کے دوران پناہ گاہ میں ٹھہرنے والے مسافروں اور مریضوں کے لواحقین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران پناہ گاہ کے انتظامات کی نگرانی کریں، رہائش پذیر افراد کو کھانے کے ساتھ ساتھ بہترین صاف بستر فراہم کئے جائیں۔