ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر وحید حسن گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمداقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل، پیسٹ وارننگ ، واٹر مینجمنٹ کے افسران سمیت کسان بورڈ کے نمائندے بھی شریک تھے
قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے معیاری کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے بتایا کہ مارکیٹ میں کھادوں کا وافر سٹاک موجود ہے اور کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے ۔
ماہ دسمبر میں کھادوں کی قیمتوں کے حوالے سے 348انسپکشنز کی گئیں ،مہنگی کھادیں بیچنے پر2 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئیں جبکہ 91دکانداروں کو5لاکھ62ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔اسی طرح مختلف کھادوں کے 127سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ہیں ۔ جن میں سے 91سیمپل کا رزلٹ آنے پر19سیمپل غیر معیاری قرار دئیے گئے ،جس پر10کھاد مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا دی گئی ہیں۔
دوران اجلاس کو زرعی ایمرجنسی پروگرام کے پیداواری مقابلہ جات، نمائشی پلاٹس اور سبسڈیز پر زرعی مشینری کی فراہمی کے بارے میں بھی کئے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا
اجلاس کو محکمہ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ اور پیسٹ وارننگ کے افسران نے اپنی اپنی محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،
جس پر ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کاشتکاروں کے مفاد کا بھر پور تحفظ کرتے ہوئے کسی کو بھی غیر معیاری اور مہنگے داموں کھاد،ونڈا اور زرعی ادویات بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے ہدایت کی تمام متعلقہ محکمے کسانوں کی سہولیات کی فراہمی اور آگاہی کیلئے مل جل کر کام کریں ۔ کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے گا۔انہوںنے زراعت افسران کو ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کو سبسڈیز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اس موقع پر کسان بورڈ کے نمائندوں نے کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے گزارشات بھی پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو گزارشات حل کرنے کی ہدایت کی