گجرات: تھانہ لاری اڈہ پولیس نے تاجر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس کو موہلہ کلاں کے رہائشی سجاد حیدر نے اطلاع دی کے اس نے الیکٹرک سٹور بنا رکھا ہے بسلسلہ خریداری سامان ایریا گیٹ گیا ہوا تھا کہ اسی دوران 2نا معلوم اشخاص میری گاڑی کے پاس آ گئے اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے نقدی چھین لی۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے فوری طور پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے اس گینگ کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ اور دیگر تجربہ کار پولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی کہ راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو جلد از جلد گرفتار کرکے شہریوں سے لوٹا ہوا مال برآمد کیا جائے۔
جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت، جانفشانی اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خصوصی آپریشن کرکے ڈکیتی و راہزنی کی متعددورداتوں میں ملوث ملزم زین علی ولد محمد صادق سکنہ محلہ شاہین چوک گجرات کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم1لاکھ روپے برآمدکر لی۔ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
دوسری کارروائی
تفصیلات کے مطابق سٹی ایریا میں راہزنی و ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر سید عباس شاہ،ASI محمد شبیر اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے رکھی تھی۔جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت، جانفشانی اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سہیلا گینگ کے تین کارندوں کوخصوصی آپریشن کرکے مختلف جگہوں سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سہیل اکبر،عثمان اعجاز ،وسیم اکرم شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے2عدد پسٹل 30بورجبکہ مال مسروقہ 2عدد موٹر سائیکل مالیتی 1لاکھ 30ہزار روپے، سگریٹ مالیتی 10ہزار روپے اور 32ہزار روپے نقدی برآمدکر لی۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہے
تیسری کارروائی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرSIاحسان اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ہونے والے ملزمان میں تنویر حسین ،فرحت اللہ عرف فرسی ،مدثر حسین شاہشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔