ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی 2 درجن سے زائد ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی گریڈ 20کے آفیسر نے بیٹے کی دعوت ولیمہ کیلئے کنجاہ میں اپنے ذاتی ہسپتال کی اراضی پرشاہانہ انداز میں پنڈال سجایا جسمیں محکمہ صحت کے سرکاری آفیسران کو بھر پور شرکت یقینی بنانے پر زور دیا گیا مہمانوں کی آؤ بھگت و تواضع کیلئے سوپ ، مٹن روسٹ ، مٹن قورمہ ، پالک قورمہ ، سوئس چکن ، کابلی پلاو ، گاجر حلوہ ، پیٹھے کا حلوہ ، کھیر ، لب شیریں ، شاہی ٹکڑے ، شیر خورمہ ، سوئیاں سمیت انواع و اقسام کے کھانوں کی طویل اور پنجابی میں تحریر فہرست پر مبنی کارڈ تقسیم بھی کیے گئے جسکی سوشل میڈیا پر بھر پور تشہیر کی گئی
وی آئی پیز مہمان تو شریک نہ ہو سکے تاہم ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹرز، بی ایچ یوزاور پرائیویٹ ہسپتالز سمیت، میڈیکل کمپنیوں کے بڑے ڈیلرز نے بھر پور شرکت کی تقریب 5گھنٹے تک جاری رہی
تقریب میں ضلع کے کسی بھی آفیسر نے ون ڈشن کی خلاف ورزی کرنے پر وہاں جانے کی زخمت تو دور کوئی نوٹس لینا بھی گوارہ نہ کیا
واضح رہے کہ ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری سی او ہیلتھ، ایم ایس، ڈائریکٹر نواز شریف میڈیکل کالج، وزیر آباد کارڈیوجی سمیت مختلف عہدوں پر گجرات ہی عرصہ دراز سے تعینات ہیں جو ہر دور حکومت میں گجرات میں محکمہ صحت میں اہم ترین عہدوں پر بدستور براجمان رہنے کا فن جانتے ہیں