گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیاں جاری‘دو شراب سپلائر گرفتار‘ 9لٹر شراب برآمد، تفصیل کیمطابق منگووال پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چکریاں نہر کے قریب سے ملزم سمیع اللہ سکنہ چکریاں کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب اور چک گل چوک سے ملزم علی حمزہ سکنہ چک گل کو گرفتار کرکے اس سے چار لیٹر شراب برآمد کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔