پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھانے کے وقفے پر 74 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنالئے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جارہی دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز بدھ کو کھانے کے وقفے پر پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سے کیا تاہم 59.5 اوورز میں امام الحق پر سائوتھی کی گیند پر وکٹ کیپر بلینڈل نے کیچ کی پرزور اپیل کی لیکن امپائر الیکس وہارف نے ناٹ آئوٹ قرار دیا جس پر نیوزی لینڈ نے بالنگ ریویو لیا اور امام الحق کو آئوٹ قرار دیا گیا،
امام نے 244 منٹ میں 165 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں امام اور سعود شکیل کے درمیان 83 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جب کھانے کا وقفہ ہوا تو سعود شکیل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر سرفرازاحمد 27 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔ٹم سائوتھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔