ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا نے پولیس لائن کا وزٹ کیا دوران وزٹ مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریکارڈ کو چیک کیاوزٹ کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد محمود رانجھا،ریزرو انسکپٹر، لائن آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے
پولیس لائن کی صفائی کی صورتحال،کوت ،گارد، وردی گودام،متفرق سٹور، ایم ٹی پولیس لائن کو چیک اور ریکارڈ کا جائزہ لیاسرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی اور ایم ٹی او کوتمام گاڑیوں کی مینٹیننس برقرار رکھنے کی ہدایت کرنے کیساتھ ساتھ متفرق سٹور کے وزٹ کے دوران ڈی پی او نے متفرق سٹور میں موجود سامان کو چیک کیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا نے میس انچارج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا میس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے جوانوں کو دیئے جانے والے کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے
ڈی پی او انور سعید کنگرا کا مزید کہنا تھا پولیس لائن کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کو بہتر رہائش اور سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے