اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل و سابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ نے گجرات پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں پر یس کلب کے ممبران اپنا بھرپور رول ادا کر رہے ہیں گجرات پریس کلب کی قیادت اور ممبران نے اپنے اندر سے موجود کریم کو کابینہ منتخب کیا ہے اور ایک خوبصورت گلدستہ بنا یا ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں چوہدری شمشاد اللہ ملہی نے کہا کہ عہدے کے صحیح حقدار یہی لوگ ہیں جو عوام کی آواز بننا چاہتے ہیں اور اپنے ادارہ کی قیادت کرتے ہوئے معاشرے میں پہچان ہیں اقتدار میں بھی اسے ہی آنا چاہئے جو عوام کی آواز بن سکتا ہے، صحافت کا شعبہ کسی بھی ملک کا چوتھا ستون ہوتا ہے گجرات کی صحافی برادری اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر مسائل کی نشاندہی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گجرات بار ایسوسی ایشن ہمیشہ گجرات پریس کلب کے ساتھ کھڑ ی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد گجرات پریس کلب کی کابینہ کو بار میں آنے کی دعوت بھی دینگے اور مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور علاقہ کی بہتری کے لئے اقدامات کے حوالے سے گفتگو بھی کی جائیگی اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کی آوا ز اٹھانے والوں کو ہی مشکلات ہوتی ہیں جس کے لئے ہم ہمیشہ تیار بیٹھے ہیں۔