مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں پیراملٹری فورس کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنےکا فیصلہ’
سری نگر: قابض بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاؤنی بنانےکا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں پیراملٹری فورس کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی ریزروپولیس فورس کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی ریزروپولیس فورس کے 1800 اہلکاروں کو ضلع پونچھ اور راجوری میں تعینات کیا جائےگا۔