سیالکوٹ(سب تک نیوز)اردو فقط علاقائی یا مخصوص ملک سے وابستہ زبان نہیں بلکہ اس کے تانے بانے ایران،ترکی اور مصر سے بھی ملتے ہیں،بلا شبہ اردو ایک تاریخی زبان ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ اردو سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں کیا، سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر محمد افضال بٹ کی خصوصی کاوشوں سے بین الاقوامی سیمینار سے آذربائجان سے ڈاکٹر بیدر خان، ڈاکٹر شہلا قربانوو، مصر سے ڈاکٹر صباح اور ایران سے ڈاکٹر وحیدہ خانم نے خصوصی طور پر شرکت کی، میزبانی کے فرائض ڈاکٹر محمد افضال بٹ اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر مس شگفتہ فردوس نے سر انجام دیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے اردو سیمینار کے بہترین انعقاد پر شعبہ اردو جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے چیئر پرسن ڈاکٹر محمد افضال بٹ کو مبارکباد پیش کی اور معزز مہمانوں کویادگاری شیلڈز دیں