راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث برائلر گوشت کی قیمت 600 روپے کلو گرام تک پہنچ گئی دوسری جا نب مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے شہریوں پریشان ہیں جبکہ سماجی تنظیموں نے سوشل میڈیا پر مرغی بائیکاٹ مہم شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو فروخت کیا جارہاے ،پولٹری ایسوسی ایشن راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ کا خام مال انتہائی مہنگا ہوگیا فیڈ خام مال کے کنٹینر ریلیز نا کرائے گئے تو مرغی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔