جوتوں کے ایک مشہور ڈیزائنر نےایک ایساجوتے کا پتاوا بنایا ہے جس کو لگا کر خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی۔
اطالوی کمپنی گیٹ-ٹیک کی جانب سے بنایا جانے والا یہ پتاوا چلنے کے دوران پیر کو آرام بخشتا ہے اور پیر پر پڑنے والے دباؤ کو تقسیم کرتا ہے۔ اسٹیلیٹو (خواتین کے باریک اور اونچی ایڑھی والے جوتے) کے اندر لگائے جانے کی وجہ سے یہ نہ تو ظاہر ہوتا ہے اور نہ ہی جوتے سے اکھڑ سکتا ہے۔