گجرات (عبدالستار مرزا) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا یونیورسٹی آف گجرات کے 7ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب میٹرک تک تعلیم فری کی تھی اب BAتک فری تعلیم اور کتابیں مہیا ہونگی
جنوبی پنجاب کے طلبہ و طالبات کو کو 400روپے وظفیہ دینگے تقریب میں انہوں نے یونیورسٹی گجرات کیلئے 61کروڑ روپے کے منصوبہ جات کا اعلان کیا 42کروڑ کی لاگت سے گرلز ہاسٹل، 15کروڑ مالیت سے 8بسیں، 4کروڑ کی لاگت سے آئی ٹی لیب بنائی جائیگی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرا ت میں 9ارب کی لاگت سے انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائیگی
گجرات ضلع کے بعد ڈویژن بن چکا ہے جس کے بعد یہ ایسا سنٹر ایکسی لینس بن جائیگا جسکا نقشہ یکسر تبدیل ہو کر رہ جائیگا اور اسکا فائدہ منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، وزیر آباد کو ہوگا 9ارب کے پراجیکٹ منڈی بہاوالدین میں بھی جاری ہیں دوسری جا نب وزیرآباد کارڈیالوجی سنٹر میں 400بیڈ کا مزید اضافہ کیاجائیگا
ایک سال کے عرصہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ IIکی تعمیر مکمل ہو جائیگی ڈینٹل ہسپتال، 700بیڈ پر مشتمل چلڈر ن ہسپتال بھی بنے گا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کینسر کے مرض کی تشخص کیلئے جدید ترین مشین بھی منگوائی جارہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ جو پودا ہم نے ماضی میں لگایا گیا آج وہاں کئی نسلیں کامیابی کی جانب گامزن ہیں اس چھاؤں تلے 7واں کانووکیشن اس بات کا ثبوت ہے اگر نیت درست ہو تو رب کریم کی ذات آپکو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازتی ہے عمران خان جیسے کہتے ہیں کہ عملی زندگی میں طلباء و طالبات نے گبھرانا نہیں وہ محنت کرتے رہیں نتیجہ رب پر چھوڑ دیں
انشاء اللہ عمران خان 4/5ماہ میں مکمل صحتیاب ہو کر عملی طور پر میدان میں عوام کے درمیان ہونگے
کانووکیشن کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر شبر عتیق نے کہ جبکہ مہمان خصوصی نے 158طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل
اور 2000طلباء و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں تقریب میں گجرات کے سابق رکن یورپین پارلیمنٹ لارڈ واجد خاں کو یواو جی کی جانب سے انسانی حقوق کی علمبرداری اور کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کیلئے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی ڈگری سے نواز ا گیا
تقریب میں ایم این اے چوہدری حسین الٰہی، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، ایم پی اے عبداللہ یوسف دیگر موجود تھے
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو وی سی سیکرٹریٹ پہنچنے پر وائس چانسلر نے جامعہ میں جاری مختلف علمی، تحقیقی، و تعمیری سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جامعہ سماج کیلئے فائدہ مند علمی تحقیق کا فروغ تعلیمی سرگرمیوں کا حاصل ادارہ ہے جس کے طلباء و طالبات کوسماجی و معاشرتی علمی ذمہ داریوں سے بہر ور ذمہ دار اور باصلاحیت فرد بناناہے